امر??? ?الر ?? قدر مستح?م، برطانو? پا?ن? اور ?ورو ?? قدرو? م?? اضاف?

223

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 2.05 روپے اور 1.06 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی۔ دریں اثناءبرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 160.66 روپے سے بڑھ کر 162.71 روپے اور قیمت خرید 156.85 روپے سے بڑھ کر 158.85 روپے ہو گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 115.66 روپے سے بڑھ کر 116.72 روپے اور قیمت خرید 112.92 روپے سے بڑھ کر 113.95 روپے پر بند ہوئی۔