??ا??:پ?لاون ?? ، بنگلاد?ش ن? ب?ارت ?و ش?ست د? د?

277

بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 79 رنز سے شکست دے دی ۔ بھارتی شیر 307 رنز کے تعاقب میں 228 پر ڈھیر ہوگئے ۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دے دی ۔ ڈھاکہ شیربنگال اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 307 بناکر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ بنگلادیش کی طرف سے تمیم اقبال نے 74 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیئے ۔ سومیا سرکار 54 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شکیب الحسن نے 93 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیئے ۔ جبکہ صابر حسین نے 56 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیئے ۔

بھارت کی طرف سے آر اشون نے 3 ، بی کمار اور یادیو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جبکہ ایم ایم شرما اور جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں بھارت کی ساری ٹیم 46 ویں اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اس طرح تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی ۔ بھارت کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز روہت شرما رہے جنہوں نے 100 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیئے ۔ دوسرے نمایاں بلے بازوں میں ایس دھون تھے جنہوں نے 74 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ایس رائنا نے 71 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیئے ۔

بنگلادیش کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر مستفیظ الرحمان رہے جنہوں نے 50 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ تسکین احمد اور شکیب الحسن کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں جبکہ ایک وکٹ مشرف مرتضیٰ نے حاصل کی ۔

بنگلادیش کے مستفیظ الرحمان 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔