اسلام آباد: وفاق? وز?رخزان? اسحاق ?ار ?ا قوم? اسمبل? م?? خطاب

225

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بجٹ میں بہتری کے لئے سینیٹ کی جانب سے 92 تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں سے 56 کو منظور کر لیا گیا ہے ۔ وزیرخزانہ کا کہنا ہے بجٹ ملک کے غریب طبقے کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا معاشی ترقی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے ۔ سینیٹ کی 92میں سے 56تجاویز منظورکرلی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا ہم نے قومی ضروریات کے پیش نظر بجٹ تشکیل دیا گیا ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا میثاق معیشت ملک کی اولین ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا مراعات یافتہ طبقے کیلئے ایس آر اوز تشکیل دیے جاتے ہیں، اس لئے حکومت نے ایس آر اوز کے نظام کا خاتمہ کردیا ہے، رعایتی ایس آراوزکےخاتمےسےٹیکس وصولیوں میں120ارب روپےاضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا غریبوں کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کےاجراء کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے 9 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا بجٹ ملک کے غریب طبقے کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا گیا، رمضان پیکیج کے تحت ایک ہزار اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، ایک ہزار سے زائد اشیا پر5سے10فیصد تک رعایت دی جائےگی۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 102ارب مختص کئے گئے ہیں ، جون 2016 تک 53 لاکھ خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونگے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا توانائی بحران پرقابو پانے کےلیے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، لواری ٹنل منصوبہ 31 دسمبر 2016 تک مکمل ہو جائے گا، میرانی ڈیم کے متاثرین کے 3 ارب روپ مختص کیئے گئے ہیں ، دیا میر بھاشاڈیم کے لئے ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کیئے گئے ہیں ۔ بیت المال کےمختص فنڈزمیں 100 فیصد اضافہ کیاگیا۔ کراچی میں گرین لائن منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا زراعت ملکی معیشت کا اہم جزو ہے آئندہ سال زرعی قرضوں کے لئے 600 ارب روپے مختص کیئے گئے ، خوردنی تیل اور کھاد پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، کم قیمت موبائل فون پر مزید ٹیکس نہیں لگایا گیا ، مہنگے موبائل فون پر ڈیوٹی میں معمولی اضافہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کو ترجیح دی گئی ہے، این ایف سی میں آزاد کشمیر فاٹا اور گلگت بلستتان کو شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، کوشش ہے کہ اگلا این ایف سی ایوارڈ جلد طے ہو، گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی برقرار رہے گی ۔