اسلام آباد: وز?راعظم ?ا آرم? چ?ف س? ??ل? فون? رابط?

214

وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، رابطے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے روس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ترجمان کے مطابق رابطے کے دوران آصف علی زرداری کے بیان کے تناظر میں بھی بات کی گئی ۔ وزیراعظم کا آرمی چیف سے کہنا تھا پاک فوج سے متعلق ایسے الفاظ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے اور احترام کرتی ہےاوران کی قربانیوں کی معترف ہے۔