?ور ?مان?ر ?راچ? ل?ف?نن? جنرل نو?د مختار ?ا ر?نجرز????وار?ر ?ا دور?

285

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختیارنے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جبکہ  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے نے انکا استقبال کیا۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی کو شہر قائد کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ماہ رمضان میں رینجرز کی طرف سے کراچی میں کیے جانے والے سیکیورٹی کے اقدامات سے بھی کورکمانڈرکراچی کو آگاہ کیا گیا۔

کورکمانڈرکراچی نے شہر قائد کی صورتحال معمول پرلانےمیں رینجرزکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی  کی جبکہ رینجرز کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔