?راچ? ،حساس ادارو? ?? ?اروائ? ،ا?م دستاو?زات قبض? م?? ل? ل?

227

کراچی: کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں حساس ادروں نے کاروائی کرتے ہوئے بند مکان کا تالا توڑ کر تلاشی لی ہے۔ اس دوران خفیہ ریکارڈنگ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں  خفیہ اطلاع پر بند مکان کا تالا توڑ کر تلاشی لی مکان کے اندر واقع کیاری کی کھدائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذدرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مکان کی تلاشی کے دوران کتابیں ،خفیہ ریکارڈنگ میں استعمال ہونے والا سامان زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق کئے گئے ایگریمنٹ جبکہ دیگر دستاوزات بھی برآمد کیں، دستاوزیزات میں غیر ملکی سفارت خانہ سے تعلق رکھنے کے کاغذات بھی شامل ہیں جس پر دہشتگردی کی واردات کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوجانے والے افراد کی معلومات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مسکن میں کاروائی کی گئی وہ علی عرف ٹیپو نامی ملزم کا مکان ہے جو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ملزم گزشتہ کئی سال سے مفرور ہے جبکہ اس کے اہل خانہ بھی عرصہ دراز پہلے ہی بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروائی گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کی گئی ہے گرفتار دہشت گرد علی عرف ٹیپو کاانتہائی قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے حساس اداروں نے مکان کی رکھوالی کرنے والے ایک پڑوسی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔