وز?راعظم نواز شر?ف ?? قوم ?و رمضان ?? مبار?باد

208

وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سازشوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اس لئے قوم بابرکت مہینے میں ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کرے ۔

رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اللہ ہمیں رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں قوم سے درخواست کی کہ قوم اس بابرکت مہینے میں ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا دشمن سازشوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر ہم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں ، ان کا کہنا تھا دشمن کو اس کے مذموم ارادوں میں کا میاب نہیں ہونے دیں گے، ارض پاک کےخلاف ہونے والی ہر سازش کوعزم و ہمت سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا قوم کی دعاؤں سے اقتصادی، دفاعی اور معاشی کامیابیاں ملیں ہیں، ہمارا ملک روزبروز ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، اللہ پاکستان کو ہر قسم کی نظر بد سے محفوظ رکھے۔