?وئ??:پا? افغان بار?ر پر ا?ف س? ?ارروائ? ، دو مشتب? افراد گرفتار

327

ایف سی نے چمن کے قریب افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ان کا کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور وہ کافی عرصے سے افغانستان میں تھے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان میں محسن علی اور خالد شمیم شامل ہیں ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دونوں ملزمان اسپین بولدک سے چمن بارڈر کراس کر رہے تھے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا ۔