ز?ر زم?ن پان? ?? ذخائر ت?ز? س? ختم ?و ر?? ???،امر??? آب? ما?ر?ن

277

امریکی آبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کے ذخائر انسانی سرگرمیوں کے باعث ہونے والی نکاسی کے نتیجہ میں تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں یہ بھی اندازہ لگانا بہت مشکل اور غیر یقینی بات ہے کہ اب زیر زمین پانی کے کتنے ذخائر باقی بچے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر ارون اور پرنسپل انولیسگٹیز جے فیم تائی نے مطالعاتی تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت زیر زمین پانی کی دستیاب کیمیائی اور مادی پیمائشیں ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا بھر میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں سے استعمال ہونے والی پانی کے استعمال کا تعین کرنے کی ضرورت ہے اور زیر زمین پانی کا استعمال کس تیزی سے ہو رہا ہے اور اس بار ےمیں تمام حقائق اور مقدار کے تعین کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس بات کا بھی پتہ چلایا جانا چاہئے کہ اس وقت کتنے آبی ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔