ا?? سو ت?ر? ب?ارت? ما?? گ?ر ر?ا، وا?گ? بار?ر پر ب?ارت? ح?ام ?? حوال?

313

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر 113 ماہی گیر کو رہا کرکے واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت وزیراعظم نواز شریف نے 113 ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کا حکم دیا جس پر عملدآمد کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے گرفتار ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو کراچی میں موجود لانڈھی جیل میں رکھا گیا تھا جنہیں قراقرم ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچایا گیا۔

واضح رہے 16 جون کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں نریندر مودی نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا تھا ۔ تاہم پاکستان نے پہل کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت 113 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے۔