عبدالر?شدقتل ??س،مشرف ?و گرفتار ?ر?? 24جولائ? ?و پ?ش ?رن? ?ا ح?م

322

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 24جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کے روز قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پرویز مشرف کی مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نےپرویز مشرف کو گرفتار کرکے 24جولائی کو پیش کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا کہ مشرف آیندہ پیش نہ ہوئےتو ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ آیندہ عدم حاضری پر مشرف کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔