سراج الحق ?? آصف زردار? ?? افطار ?نر م?? شر?ت س? معذرت

229

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کے جانب سےسیاسی جماعتوں کے لیے رکھی گئی افطارڈنٹر کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق مصروفیات کی  وجہ سے آصف زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کریں گے۔

آصف زرداری کی جارحانہ تقریر کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا ہے ۔ سابق صدر کو ایک طرف تنقید کا سامنا ہے اور دوسری طرف وہ سیاسی رابطوں میں مصروف ہیں ۔

 آصف زرداری نےاپنے بیان کے حوالے سے اعتماد میں لینے کیلئے حکومت سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے ، تحریک انصاف ، اے این پی ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو بھی دعوت دی گئی ہے ، سابق صدر نے ق لیگ کی قیادت اور محمود اچکزئی کو بھی مدعو کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر کی افطار ڈنر میں شرکت  سے انکار کیا ہے جب کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افطار میں شرکت کا فیصلہ ان کی اسلام آباد میں آمد کے موقع پر ہوگا۔