آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے رمضان کا پہلا دن فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے خیبر ایجنسی کے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ آرمی چیف نے خیبر ایجنسی کے علاقے میں فوجی آپریشن کے اختتامی مراحل کا جائزہ لیا ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ خیبر ایجنسی کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو قوم کی مدد سے دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے قریب گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے بچے ہوئے ٹھکانوں پر پاک فوج کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے جہاں بہت جلد دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا جبکہ پاکستان میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیاجائے گا۔