رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف کے دعوے وفا نہ ہوسکے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نماز تراویح کے بعد سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش اور بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے کرنے والی کمپنی (کے الیکٹرک) نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس رمضان میں بھی ریلیف کے جھوٹے وعدے کیے۔شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
نارتھ کراچی،نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد،بفرزون،ملیر، کورنگی ،ایئر پورٹ اور گلبہار سمیت کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہگیس پریشرمیں کمی کےباعث بجلی کی پیداوار متاثرہورہی ہےاور اوورلوڈفیڈرزکوہرگھنٹےبعدایک گھنٹےکیلیےبندکیاجارہاہے۔