رمضان المبارک کے دوران مکة المکرمہ میں 30 لاکھ عازمین عمرہ کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتظامات خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر اور امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیرنگرانی مکمل کئے گئے ہیں۔
مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر تعینات سپیشل فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد الاحمدی نے مکہ اور قریبی شہروں میں مقیم سعودی شہریوں اورغیرملکیوں سے اپیل کی کہ مسجد الحرام میں تعمیراتی کام کی وجہ سے رواں سال عمرہ ادا نہ کریں تاکہ باہر سے آنے والے زیادہ سے زیادہ ممہان عمرہ ادا کرسکیں۔