حجاج اور معتمر?ن ??لئ? اردوموبائل ا?پ متعارف

257

آئی ٹی ماہرین نے حجاج کرام اور معتمرین کو حج  و عمرہ کی ادائیگی کے دوران معلومات فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے اردو میں تمام معلومات نہ صرف حاصل کی جاسکیں گی بلکہ باآسانی دوسروں کو بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔

یہ ایپلی کیشن ابتدائی طورپراردو میں لانچ کی گئی ہے اورجلد ہی اسے انگریزی میں بھی لانچ کردیا جائے گا۔اس ایپ کوفی الحال اینڈروائڈ ٹیبلیٹ اورکسی بھی اسمارٹ فون کے پلے اسٹورسے 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے،جلد ہی اسے آئی فون میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

اس ایپ میں موجود مواد “یونی کوڈ”فارمیٹ میں ہے جسے کاپی کرکے دیگر ایپس ، ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے ذریعے دوسروں کوشیئر کیا جاسکتا ہے۔