ن?شنل ب?ن? ?ا ا? ?? ا?م مش?نز ?? تعداد ب??ان? ?ا ف?صل?

246

 نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے کسٹمرز کو ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹوں میں بلارکاوٹ خدمات مہیا کرنے کے لیے اے ٹی ایم کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل بینک کے توسیعی منصوبے کے مطابق اس برس کے آخر تک اے ٹی ایم کی تعداد بڑھا کر ایک ہزار کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ بینک نے ایک کال سینٹر بھی قائم کیا ہے جہاں پر ان نمبروں پر 021-111-627-627 اور 0800-11627 پر فون کرکے چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 دن بہ دن بینک کے کسٹمرزمیں اضافہ ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ، پنشن اور تنخواہ دار افراد کی ہے۔ ان تمام افراد کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بینک کے صدر سید اقبال اشرف کی ہدایت پر بینک نے اے ٹی ایم کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ افراد کسی بھی دن اور وقت اپنے اکاونٹ سے رقم نکالنے کی سہولت کو استعمال کرسکیں۔اے ٹی ایم کی نئی مشینیں پورے ملک میں لگائی جائیں گی جس میں دیہی علاقے بھی شامل ہیں۔

 واضح رہے نیشنل بینک کو پاکستان کا قومی بینک ہونے کا افتخار حاصل ہے اس وجہ سے بینک اپنے آپ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے۔