افطار ?نر ?? دعوت ن??? د? گئ?، وز?ر اعظم ?اوس

195

پیپلز پارٹی کی جانب سے افطار ڈنر کی دعوت نہیں دی گئی ہے ۔ اگر ذاتی طور پر کسی شخص کو افطار ڈنرکی دعوت دی گئی ہے تو وزیر اعظم ہاوس اس سے لاعلم ہے۔

 وزیر اعظم ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آج ہونے والے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

 واضح رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں آج افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور پارٹی سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔