امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولا کوٹ میں ویگن حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے راولا کوٹ میں ویگن کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔