محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے ۔ کل کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے اور کل کراچی میں ہلکی بارش کے ہونے کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جمعرات سے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری تک کمی کا امکان ہے ۔