ف?صل آباد:ف?س?و????وار?ر م?? آتشزدگ? ، 5 گا??ا? آگ بج?ان? م?? مصروف

159

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹر میں ٹرانسفارمر کے ورکشاپ میں لگی ہوئی آگ نے قریبی چار منزلہ عمارت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔

فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹر میں لگی والی آگ نے قریبی چار منزلہ عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ٹرانسفارمر کی ورکشاپ لگنے والی آگ پر قابو پانے میں اس لئے مشکل پیش آ رہی ہے چونکہ ورکشاپ میں آئل کے ڈرم پڑے ہوئے ہیں ۔

فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے آگ سے قریب موجود برقی تنصیبات کو خطرہ آگ لگنے کا خطرہ ہے ۔ عملے کا کہنا ہے عمارت کے قریب واٹر ریزرو نہیں اس لئے آگ پر پانی پھینکنا مشکل ہو رہا ہے ۔