روزگار، تعل?م اور ر?ائش ن? د?ن? والو? ?و ح?ومت ?ا حق ن??? ، سراج الحق

272

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے جو حکمران روزگار ، تعلیم اور رہائش نہیں دے سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ، آصف علی زرداری کی اے پی سی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا ۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا رمضان المبارک میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، اور اس حوالے سے ابھی جو احتجاج ہو رہا ہے وہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے ابھی دھمال کا انتظار کریں ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا تھا تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا ، ان سے پوچھا جائے وہ اپنا نام خود بدلیں گے یا ہم بدلیں۔ آصف علی زرداری کی طرف سے دیئے گئے افطار پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ زرداری کی اے پی سی کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کوترقی یافتہ اور پرامن بنانے کیلئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد ایک ایسی سیاسی اورمذہبی پارٹی ہے جس میں موروثیت نامی کوئی چیز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ،بدامنی اور دیگر مسائل نے لوگوں کا جیناحرام کردیا ہے حالا نکہ پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالامال ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ان وسائل سے فائدہ نہیں اٹھایاجارہا۔

 سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا  کہ دنیا ظلم وفساد سے بھرچکی ہے۔ ہر طرف افراتفری کا دور دورہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو پر امن،خوبصورت بنایا جائے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور یہ کام جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتاکیونکہ پاکستان میں موجود سیاسی جماعتیں لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔ ان میں جمہوریت نامی کوئی چیز نہیں اور یہ پارٹیاں موروثی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان المبارک میں اپنے رب تعالی کو راضی کرنے کا سنہری موقع ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے رب سے مدد مانگیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔

 افطار ڈنر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیا قت بلوچ ،شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیرلعظیم ،نائب امیراءجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی ۔