رمضان المبار? اور سخت گرم? م?? لو?ش??نگ ?ا عذاب عوام پر ظلم ??،حافظ نع?م الرحمن

240

 رمضان المبارک اور سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر ظلم ہے بجلی کی بندش نے پانی کے مسائل بھی بڑھا دیئے ہیں عوام مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں پھل ،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں ۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک اور شدید ترین گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر نا عوام کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے ۔رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے اور سخت گرمی کے موسم میں روزہ داروں کو بجلی اور پانی تک میسر نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف بجلی اور پانی کی عدم فراہمی اور مسلسل بندش نے عوام کو اذیت سے دوچار کیا ہو اہے وہیں دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ رمضان المبارک کے آتے ہی پھل سبزیوں اور دیگر اشیاءصرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں اور حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کر نے کا کوئی موثر نظام فعال نہیں ہے۔ من مانی قیمتوں پر اشیاءصرف فروخت ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پو ری کریں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کے لیے ریلیف کو یقینی بنائیں۔