?راچ? ، منگ?و پ?ر م?? پول?س مقابل?، 2 د?شت گرد زخم? حالت م?? گرفتار

189

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھر گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

 پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی جبکہ  کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے مذاہمت کر تے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔