ح?ومت 2018 ت? تمام تر مسائل پر قابو پال? گ?، حمز? ش?باز

186

حکومت طوفانوں کو عبور کرکے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ حکومت 2018 تک تمام مسائل حل کرلے گی۔

ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر کوششیں بروکار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت ترقی اور خوشحالی کی منازل تیزی سے عبور کر رہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 2018 تک میٹرو اورنج لائن اور دوسرے بڑی ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کے پاس جوڈیشل کمیشن میں دینے کے لیے کوئی جواب نہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ اکنٹونمنٹ بورڈ کی طرح بلدیاتی الیکشن کمیشن میں بھی تاریخی رزلٹ سامنے آئے گا۔