مل? م?? غ?رمع?ار? ?رانسفارمرز اور بجل? ?? چور? مز?دتبا?? پ?دا ?ر ر?? ??، ل?اقت بلوچ

202

غیرمعیاری ٹرانسفارمرز اور بجلی چوری ملک میں مزیدتباہی پیدا کر رہی ہے۔ان حالات میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول کرنا یا ختم کرنا عملاً ناممکن ہے۔مسلم لیگ (ن)،جنرل پرویز مشرف،مسلم لیگ(ق) اور پی پی کی حکومتیں مشترکہ بنیاد پر اس بربادی کی ذمہ دارہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں سینئر صحافی میاں اشفاق انجم کی جانب سے دی گئی افطاری کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سماجی،معاشی زرعی سرگرمیوں کو تو تباہ کرہی رہی ہے لیکن ماہ رمضان المبارک میں نمازوں ،عبادات اور تلاوت قرآن کی سرگرمیو ں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے قومی بجٹ میں بہتری ،عوامی ریلیف اور ترامیم کے لئے تجاویز بہت موزوں ہیں۔ سینیٹ تجاویز پر عمل کرکے حکومت کسی حد تک عوام کو ریلیف دینے میں کامیا ب ہو گی۔ابھی بجٹ منظور نہیں ہوا عوام پر ٹیکسوں پر بوجھ لادا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی خبر بد سنا دی گئی ہے اس سے قومی بجٹ تجاویز عملاً بے کار ہو جائیں گی اور مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں مارکیٹوں اور دکانداروں پر کریک ڈاﺅن ، پکڑ دھکڑ اور انتظامیہ و پولیس کے توہین آمیز رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں کنٹرول اورکارخانوں ،منڈیوں اور تھوک کی بنیاد پرمال سپلائیز ہو نا چاہیے۔عام دکاندار وں،پرچون فروشوں پر قانون ریاستی طاقت سے ناجائز بنیادوں پر مسلط کرنا سراسر ظلم ہے۔ مارکیٹ کی تاجر تنظیمیں ہر طرح کا تعاون کر نے کے لیے تیار ہیں لیکن کارکردگی شو کرنے کے چکر میں کاروباری برادری کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔