پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن ایک بارپھر مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچز کے دوران ایمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور پاول ریفل نے آل روانڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کو رپورٹ پیش کردی جس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی نے محمد حفیظ کو 14 روز میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے اگر محمد حفیظ باولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تو انکو ایک سال تک باولنگ کرانے پر پا بندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔