شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جامعہ کراچی کے کل پیر اور منگل سے شروع ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ۔
ترجمان ناظم امتحانات ارشد کاظمی کا کہنا ہے کہ پیر کو ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر اور منگل کو ایم بی بی ایس فورتھ ایئر کے امتحانات ہونے تھے ۔ مگر شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ ناظم امتحانات ارشد کاظمی کا کہنا ہے نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا ۔