اگل? 10 س? 12 گ?ن?و? م?? بجل? ?? ترس?ل م?? ب?تر? آجائ? گ?، ?? ال???ر?

175

کے الیکٹرک کا کہنا ہے اگلے 10 سے 12 گھنٹوں میں بجلی کی ترسیل میں واضح بہتری آ جائے گی ۔

کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں اور اگلے 10 سے 12 گھنٹوں میں بجلی کی ترسیل میں واضح بہتری آ جائے گی ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے جن علاقوں میں ہنگامہ آرائی ہو رہی ہیں ان علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو کام کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔

کے الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ایف بی ایریا،گلشن،نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ، شاہ فیصل کالونی،کورنگی،جمشیدروڈ میں بھی ٹیموں کودشواری کاسامناہے۔