گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ماہ صیام میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔اتوار کی صبح سے شہرکو سیاہ بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ صدر سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کے وقت کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے اورزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔