ا?وان صنعت و تجارت لا?ور ?? آئند? انتخابات ??لئ? ت?ار?ا? شروع

262

لاہور ایوان صنعت و تجارت کے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور عیدالفظرکے بعد باقاعدہ کارنر میٹنگز کا آغاز ہو جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پیاف فاؤنڈر الائنس کی جانب سے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد کو صدر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے جس پر پیاف فاؤنڈر نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔پیاف کے اندر بھی پائے جانے والے اختلافات دور ہو گئے ہیں۔

 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے آئندہ انتخابات میں پر وگریسو ،کسٹمزایجنٹس ،اور آزاد گروپ نے اکٹھے ہو کر پر وگر یسو اینڈ لاہور بزنسمین فر نٹ الائنس کے نئے نام کے ساتھ ایک بینر تلے انتخابات لڑ نے کاا علان کر دیا .ہے

پر و گر یسیو اینڈ کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن الائنس کے چےئر مین خالد عثمان ،صدر چوہدری محمد امجد ،سردار عثمان غنی ،راجا حسن اختر ،عبدالودد علوی ،محمد اعجاز تنویر ،طا ہر ملک ،ساجد عزیزمیر ،مقصود عالم بٹ ،ظفر حمد سعید ،چوہدری ارشد ،سمیت لاہور کے اہم صنعت کاروں اور تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبر کے گزشتہ انتخابات میں اپوزیشن نے 44فیصد کے قریب ووٹ حاصل کئے تھے لیکن آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کے تمام گروپ متحد ہونے کے بعد برسر اقتدار گروپ کا الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ممبران کی تعداد 18ہزار سے زائد ہے جنہیں لاہور چیمبر کا میگزین بھی مفت فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ لاہور چیمبر کا اپنا ایف ایم ریڈیو بھی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے ۔

لاہور چیمبر جلد ہی ویب ٹی وی بھی متعارف کرا رہا ہے ۔دوسری جانب اپوزیشن گروپ کا دعوی ہے کہ وہ لاہور چیمبر کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیں گے ۔آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار گروپ کو شکست دیں گے اور عام ممبران کے لئے لاہور چیمبر کے دروازے کھول دیں گے ۔

لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات ستمبر 2015ء میں منعقد ہوں گے لیکن پیاف فاؤنڈر الائنس اور اپوزیشن نے ابھی سی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ پیاف فاؤنڈر الائنس کی جانب سے لاہور چیمبر کے آئندہ صدر کیلئے شیخ محمد ارشد کو متفقہ طور پر نامزد بھی کر دیا گیا ہے جس سے چیمبر کی انتخابی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان میں کس قدر تیزی آ گئی ہے ۔