پا?ستان سم?ت دن?ا ب?ر م?? سال ?ا آج طو?ل تر?ن دن ?وگا

220

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا طویل ترین دن ہے۔پاکستان میں سوج 14گھنٹے تپش برسائے گا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج 21 جون سال کا طویل ترین دن ہے اور آج سورج 14 گھنٹے تک اپنی تپش سے موسم کو گرماتا رہے گا تاہم دن گزرنے کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے سبب دن چھوٹے اور راتیں طوالت اختیار کرنے لگیں گی۔

ماہرین نے اکیس جون کو سال کا طویل ترین دن قرار دیا ہے جو کہ سورج نکلنے سے غروب ہونے تک چودہ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات بڑھنا شروع ہو جائے گی ۔ بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا ًایک ہو جاتا ہے اور اس کے بعد راتیں طویل دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں ، بائیس دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا  ہے۔