اگر آپ ریمورٹ سے ٹی وی چینل بدلنا نہیں چاہتے تو سائنس نے آپ کی یہ خواہش بھی پوری کردی ہے کیونکہ سائنسدانوں نے انسانی سوچ سے چلنے والا ٹی وی بھی تیار کرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے ایسا ہیڈ سیٹ بنایا ہے جو دماغی طاقت سے چینل تبدیل کرسکتا ہے۔ ہیڈ سیٹ پہننے والے کو سوچ کے ذریعے چینل کے آئی پلیئر تک رسائی دیتا ہے۔ جیسے ہی کوئی ہیڈ سیٹ پہن کر کسی چینل کے متعلق یا نمبر کے بارے میں سوچتا ہے تو سسٹم ذہن میں پیدا ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کرتا ہے جو برقی سگنل کی صورت میں ہوتی ہے اور اس طرح ٹی وی چینل تبدیل ہوجاتا ہے۔ ہیڈ سیٹ تیار کرنے والے انجینئرز کا کہنا ہے یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ادارے نے یہ تجربہ اپنے ملازمین پر کیا جو کامیاب رہا ہے اورانہوں نے سوچ کی لہروں سے اپنی پسند کے پروگرام دیکھنا شروع کر دیئے۔