فلسط?ن ?ا اسرائ?ل ?ا نام بل?? لس? س? خارج ?رن? پر احتجاج

251

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے اسرائیل کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے پر سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے 2015 میں اسرائیل کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر سلامتی کونسل پر شدید تنقید کی ہے ۔سلامتی کونسل میں تقریر کے دوران ریاض منصور نے فلسطینی بچوں پر مظالم ڈھا ئے جانے پر صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا نام بلیک لسٹ سے خارج کئے جانے کے بعد حکومت پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ ریاض منصور نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو قانون کے منافی اقدامات سے روکے۔

 واضح رہے کہ بلیک لسٹ میں ایسے دہشت گرد گروہوں، ممالک اور حکومتوں کے نام شامل ہیں جو بچوں کے حقوق کے خلاف کام کرتی ہیں۔