گوجرانوال?: پ? پ?97??33پولنگ اس??شنو? پردوبار? پولنگ شروع

236

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 97کے 33پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔مسلم لیگ نون کے اشرف وڑائچ اور پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر پی پی 97کے 33پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔اس حلقے کے باقی 87اسٹیشنز سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 800سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔33پولنگ اسٹیشنوں پررجسٹرڈووٹروں کی تعداد52ہزار550ہے۔