گوجرانول? پ? پ? 97 ?? ضمن? انتخابات، غ?رحتم? غ?رسر?ار? نتائج ?ا اعلان

204

گوجرانولہ پی پی 97 میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے  ناصر چیمہ 10ہزار57 ووٹ لیکرکامیاب قرار دیدیئے گئے ہیں جبکہ  مسلم لیگ (ن) کےاشرف وڑائچ 9ہزار627ووٹ لیکردوسرےنمبرپررہے ہیں ۔

گوجرانولہ پی پی حلقہ 97 کے 33 پولنگ اسٹیشن پر الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کی وجہ سے دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق33 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد باون ہزار پانچ سو پچاس ہے۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے اسلم وڑائچ جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ناصر چیمہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔