پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں ٹریبونل کی جانب سے پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق پارٹی قیادت نے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نئے آئین کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔یہ انتخابات بلدیاتی الیکشن کے بعد نئے آئین اور قانون کے تحت کرائے جائیں گے جس میں 70لاکھ سے زائد ووٹرز کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹر نعمان پارٹی کے مرکزی الیکشن کمشنر ہوں گے جب کہ خیبر پختونخوا کے لئے جنرل (ر) تاج اور سندھ کیلئے فیروز خان صوبائی الیکشن کمشنر ہوں گے، پنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز کے ناموں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔