سعودی عرب کی پولیس نے مملکت میں غیرقانونی قیام کے الزام میں 300سے زائد شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس نے شہر کے شمالی علاقہ میں 43مقامات پر چھاپے مارے ،اس دوران رہایشی اورلیبر قوانین کی پامالی پر300 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے جن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ گرفتار کئے جانیوالے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہیں۔