چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا افتتاح جلد ہوگا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی کا 632 میٹر(2086فٹ) بلند ٹاورجسے سرکاری کنٹریکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے تعمیرکیا ہے جس میں ایک120 ڈگری کا ایک بل بھی بنایا گیا ہے جس نے اس کی دلکشی میں اضافہ کیا ہے۔
عمارت کو رواں موسم گرما کے دوران کھول دیا جائے گا۔ اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کی برج الخلیفہ ہے جس کی اونچائی828 میٹرہے۔ شنگھائی ٹاور کے باقاعدہ استعمال سے روزانہ6سے 18 ہزار افراد کے اس کا وزٹ کرنے کا امکان ہے۔