یاسر شاہ سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے لیگ سپنر بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے لیگ سپنر بن گئے جبکہ اس سے قبل 2004ءمیں آسٹریلیا کے شین وارن نے سری لنکا میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میزبان ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یاسر شاہ نے اننگز میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کی اور یہ کسی بھی پاکستانی لیگ سپنر کی گزشتہ بیس برسوں میں بہترین باﺅلنگ ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔