ا?ش?ائ? مار??? م?? خام ت?ل ?? ق?متو? م?? ?م? ?ا رجحان

321

            سنگا پور: ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ یونان کے قرضوں بارے مذاکرات میں مشکلات اور ایرانی تیل کی جلد مارکیٹ میں آمد کا امکان بتایا جاتا ہے۔

امریکا کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قبل از دوپہر جولائی کیلئے فروخت 10 سینٹ گر کر 59.51 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اگست کے لئے تجارت 13سینٹ کمی کے بعد 62.89 ڈالر فی بیرل رہی۔

مارکیٹ کے اہم تجزیہ کار سنجیو گپتا نے صحافیوں کو بتایا کہ یونان کے مالیاتی بحران کے باعث تیل کی قیمتوں پر سخت دباﺅ ہے۔ ادھر ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جوہری مسئلے پر کامیاب عمل درآمد کے نتیجے میں 30 جون کے بعد جلد اس کا تیل بھی مارکیٹ میں آکر قیمتیوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔