دنیا بھر میں امیر ترین افراد کی زیادہ تعداد کے لحاظ سے بحرین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر ہر ایک 1000خاندانوں میں سے 123خاندان کروڑ پتی ہیں اور ان کے ذاتی اثاثہ جات اور دولت کا ایک اندازہ 36لاکھ درہم لگایا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ دولت رکھنے والوں کی زیادہ تعداد کے حوالے سے سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہر ایک ہزار میں 135خاندانوں کی نجی دولت کا اندازہ 10لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امیر ترین افرادکی سب سے زیادہ تعداد کے لحاظ سے قطر تیسرے نمبر پر ہے جہاں پر ہر ایک 1000گھرانوں میں 116گھرانے کروڑ پتی ہے اس کے بعد سنگاپور 107ویں، کویت 99اورہانگ کانگ ہر ایک 1000میں 94گھرانے امیر ترین شمار کئے گئے ہیں۔