براز?ل ن? ن?مار پر پابند? ?? خلاف اپ?ل ?رد?

235

سینٹیاگو: برازیل نے سپر اسٹار اسٹرائیکر نیمار پر لگائی گئی پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

برازیل فٹ بال فیڈریشن نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اور کولمبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیمار پر لگائی گئی سزا یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پابندی کے خلاف اپیل کرینگے ۔

برازیل کے کوچ ڈونگا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیمار پر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دینگے، اسٹار کھلاڑی پر لگا ئی گئ پابندی کوئی معمولی بات نہیں ہے اور ہم اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔

واضح رہے کہ کوپا کپ 2015میں برازیل اور کو لمبیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے آخری لمحات میں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد امپائر کی جانب سے نیمار کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا گیا تھا تاہم اس کے بعد فٹبال کی ڈسپلینٹری کمیٹٰی نے برازیل کے اسٹار کھلاڑی کو قصوروار ٹہراتے ہوئےپر چار انٹر نیشنل میچوں کی پابندی عائد کردی تھی ۔