??ن???ن ش?ر?ت ??لئ? نقاب پر پابند?

272

کینیڈا میں شہریت کے حصول کے لیے قانون میں تبدیلی کردی گئی ،نئے قانون کے تحت حلف برداری کے دوران چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں شہریت کے لیے امتحان پاس کرنے کے ساتھ ساتھ حلف برداری کی تقریب میں جج کے سامنے چہرے ڈھاپنے پر پابندی ہوگئی اور سائل مسلمان ہویا غیر مسلم کینیڈین شہریت کی حلف برداری کے وقت چہرا کھلا رکھے گا جب کہ جج کے سامنے واضح اور اونچی آواز میں حلفیہ جملے دہرائے گا۔

مسودہ قانون وفاقی عدالت ہائے کینیڈا کے ایک حالیہ فیصلے کے نتیجے میں متعارف کرایا گیاہے جس میں عدالت نے اٹاوہ کی جانب سے اس حکم شہریت کے لیے حلف برداری کی تقریب میں چہرے پر نقاب ڈالنے کی ممانعت کو غیر قانونی قراردیا تھا۔