ق?امت خ?ز گرم? س? ?لا?تو? ?? مقدمات ح?مرانو? ??خلاف درج ?ئ? جائ??، معراج ال?د?? صد?ق?

266

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ بلند بانگ دعوووں کے باجود بدترین لوڈشیڈنگ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے قیامت خیز گرمی سے ہلاکتوں کے مقدمات حکمرانوں کیخلاف درج کئے جائیں۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ زندگی وموت ،گرمی وسردی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کیلئے آزمائش ضرور ہے مگر جو کام انسانوں کے سپرد کیا گیا وہ اس کی انجام دہی میں ناکام ثابت ہوئے ہےاسلئے ان جانب حق افراد کا اگر ان نااہل حکمرانوں کیخلاف مقدمہ درج کئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند بانگ حکومتی دعووں کے باوجود قیامت خیز گرمی میں15گھنٹے لوڈشیڈنگ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی۔ حکومت صرف عوام پر نت نئے ٹیکس لگاکر ان کا خون نچوڑنے کا نام نہیں بلکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہی حکومت کا نام ہے۔

معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پاکر انتخابات میں قوم سے کیا گیااپنا وعدہ پورا کرے۔ قیامت خیر گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ افسوس ناک وقابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کراچی میں گرمی وحبس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھی خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے حادثے پر حکومت کا خاموش تماشائی کردار شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان ،روزگار سمیت بجلی وپانی بحران سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکمرانوں کی ترجیحات اور ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے انتخابات میں جو وعدے کیے باوجود دو سال میں بھی بجلی بحران سے قوم کو نجات نہیں دلاسکی ہے۔ ان کی ترجیحات صرف ذاتی مفادات کا حصول اور اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔