روز? ،وزن اور ?ول?س?رول ?م ?رن? ?ا ب?تر?ن زر?ع?

188

          ریاض : طبی ماہرین نے رمضان المبارک کو وزن اور کولیسٹرول کم کرنے کا بہترین موقع قرار دیا ہے ۔

سعودی اخبار میں شائع ہونے والی ایک طبی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ وزن اور کولیسٹرول کم کرنے کے خواہاں روزہ داروں کیلئے ورزش کا بہترین وقت سحری سے دو گھنٹے بعد ہے لیکن شام کے وقت ورزش کرنے والے اپنی ورزش افطار سے دو گھنٹے قبل شروع کریں اور زیادہ سخت ورزش سے گریز کرتے ہوئے افطار سے آدھا گھنٹہ قبل ورزش ختم کر دیں۔

دمہ ، زیابیطس اور دیگر امراض میں مبتلا افراد روزہ کے دوران ورزش سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

ریاض میں مقیم ایک سعودی آئی ٹی ایکسپرٹ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ہی رمضان کے دوران بہت زیادہ کھاتے تھے جس کے نتیجہ میں ان کا ورزن رمضان المبارک کے دوران بڑھ جاتا تھا لیکن اب انہیں احساس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ورزش کر کے وزن کو کم بھی کیا جاسکتا ہے چنانچہ وہ اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔