بارباڈوس: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس آج بروز پیر لاطینی امریکہ کےشہر بارباڈوس میں شروع ہوگا، آئی سی سی کے صدارت کے لئے ظہیر عباس کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی میزبانی بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن اور بارباڈوس سیاحت مارکیٹنگ کرینگے اجلاس میں آئی سی سی کی جانب سے فل میمبر شرکت کرینگے جن کی کل تعداد 50 کے قریب ہیں۔
اجلاس کا اہم ایجنڈہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کےآئین میں مجوزہ ترامیم،2015 میں آئی سی سی کی حکمت عملی اور اس کی صدارت کے لئے پاکستان کی جانب سے فائنل کئے گئے لیجنڈ کھلاڑی ظہیر عباس کے نام کوفائنل شکل دی جائے گی ۔
اس کےعلاوہ دیگر ملکوں کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجے گئے ممبر شپ کے لئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔