سر?نگر، ب?ارت? پول?س ا?ل?ارو? ?ا صحاف? پر بدتر?ن تشدد

204

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک سینئر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور صحافی کی اہلیہ پر بھی حملہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گریٹر کشمیر کے سینئر ایڈیٹر جاوید ملک سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں اپنی بیوی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور توہین آمیز سلوک کیا۔ اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولیس اہلکاروں نے انہیں پیٹا اور انکی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کی۔

جاوید ملک نے بتایا کہ وہ مسلسل انہیں پیٹتے رہے اور ان کی بیوی ان سے رحم کی بھیک مانگتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے عام شہریوں اور صحافیوں پرظلم و تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور ماضی میں بھی بہت سے صحافی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ظلم و تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چند برس قبل گریٹر کشمیر کے صحافیوں کو سرینگر میں ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران بھارتی فوجیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔