ش?ر?و? ?? ?لا?ت ?ا مقدم? ?? ال???ر? ??خلاف درج ?ران? ?امطالب?

208

اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں گرمی سے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار (کےالیکٹرک) کو قرار دیتے ہوئے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف  مقدمہ درج کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر شہلارضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں گرمی سے شہریوں کی اموات پر گرما گرم بحث کی گئی۔

حکومتی اراکین نے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ در کیا جائے۔حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ مقدمہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی مدعیت میں در ج کیا جائے جب کہ اپوزیشن نے شہریوں کی اموات کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے مقدمہ حکومت کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں شہریوں کی اموات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ نشاندہی اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پرتوجہ نہیں دی۔

اوپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اےسی کمروں میں بیٹھ کر بیان جاری کرتی ہے، کسی ایک محکمےیا فردکو ذمے دارقراردیکربری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا آج ایوان کی ٹھنڈک مجھے دکھ دے رہی ہے، کم سے کم ایک گھنٹے کے لیے ایوان کے اے سی بند کردیے جائیں۔