بجل? بحران ، وز?راعل?? سند? ?ا ?راچ? م?? مار????? رات 9 بج? بند ?رن? ?ا ح?م

212

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کل سے کراچی میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کل کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کل سے کراچی میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ لائیٹس بھی ایک پول چھوڑ کر ایک پول آن کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے سرکاری دفاتر میں اے سی صبح 11 بجے کے بعد چلائے جائیں گے جبکہ بجلی سے چلنے والے بل بورڈز بند رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے پانی بحران پر قابو پانے کے لئے کراچی کو روزانہ تین ہزار ٹینکرز پانی فراہم کیا جائے گا ۔